امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میئر کراچی کو نائٹ میئر یعنی بھیانک خواب قرار دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے سولہ سالہ دور میں کراچی کو پانی کا کوئی منصوبہ نہ دے سکی ۔ شہر کی سڑکیں ایک بارش میں بہہ گئیں
جماعت اسلامی نے کراچی کو اپنے ادوار میں حب ڈیم سے پانی دیا ، کے تھری واٹر پراجیکٹ بنایا ۔ سوال یہ ہے کہ نعمت اللہ خان کے بعد کراچی میں پانی کا نیا منصوبہ کیوں نہیں بنا