ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز اگلے ماہ ہورہا ہے ، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے انعام کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی ٹیم اگر عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام ملے گا جو پاکستانی روپیہ میں دو کروڑ ستر لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔
