مصر کی تاریخی مسجد میں مؤذن اذان کے لیے کھڑا ہوا اور فوت ہوگیا
مصر کی تاریخی مسجد میں مؤذن نے قابل رشک حالت میں جان دے دی ۔ تاریخی الحبشی مسجد کے مشہور و معروف موذن انکل طہ صنیدق فجر کی اذان کے لیے کھڑے ہوئے ، اس سے پہلے اعلان کیا کہ سحری کا وقت ختم ہوگیا ہے، ’’ پانی چھوڑ دو اور روزے کی نیت کرلو‘‘ اس کے بعد خاموشی چھا گئی۔ طحہ صنیدق بے ہوش ہوگئے۔ نمازیوں نے دیکھا تو پتا چلا کہ ان کی روح پرواز کر گئی ہے ۔ وہ 50 سال سے تاریخی الحبشی مسجد کے موذن تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سحری کا وقت ختم ہوگیا اور جان دے دی۔ ان کی نماز جنازہ دوپہر کو الحبشی مسجد میں ہی ادا کردی گئی۔