کراچی میں تاجر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی فوج کے مظالم کیخلاف ہڑتال کر رہے ہیں
شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق آج شہر قائد میں موبائل مارکیٹ، الیکٹرانکس مارکیٹ، ہول سیل مارکیٹیں، جوڑیا بازار، آرام باغ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں دکانیں اور کاوربار بند ہے۔
تاجر رہنما نے بتایا کہ میٹھادر، اولڈ سٹی ایریا اور صرافہ بازار بھی فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے بند رکھا گیا ہے۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹیں بھی بند ہیں۔