مرتضیٰ وہاب نے ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کے جواب میں پریس کانفرنس کی
انہوں نے کہا کہ وہ وسیم اختر کی طرح کاغذات پھینک کر نہیں جائیں گے ، شہر میں کام ہورہا ہے اور لوگوں کو نظر آرہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قطعی طور پر گورنر صاحب سے مدد نہیں مانگی مجھے ان کا حال پتا ہے ، انہوں نے خود کہا تو میں نے خط لکھا ۔ یہ 25، 25 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی گورنر کہتے ہیں
کراچی سے ڈر و خوف کی فضا ختم ہوگئی ، ہڑتالوں اور بوری بند لاشوں کا دور گزر گیا