ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب کو زبردستی میئر کی سیٹ پر قبضہ کیے دو سال ہوگئے اپنے احتساب کی تیاری کریں
ان کا کہنا تھا ذرا اپنا نامہ اعمال بھی عوام کے سامنے رکھو، حساب دو، تمہاری صوبائی حکومت نے کیا کیا؟
ان کا کہنا ہے کہ بیان بازی سے مجھے یا گورنر سندھ کو مت الجھائیں، گورنر سندھ نے یوسف گوٹھ جا کر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا، لوگ گورنر کو امید کی واحد کرن سمجھ رہے ہیں۔