ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کی جائے گی، جس کے لیے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ انگریزی کمنٹری میں سر ایلسٹر کک، لیزا اسٹالیکر، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں۔ کمنٹری پینل میں بازید خان، مارٹن گپٹل، جے پی ڈومینی اور عروج ممتاز بھی شامل ہوں گے۔ میچز کے دوران پریزینٹیشن کی ذمہ داری ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ادا کریں گی۔ پی ایس ایل 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
