کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 8 اپریل سے شروع ، 499 امتحانی مراکز قائم

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 8 اپریل 2025 سے شروع ہوں گے، جن کے لیے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 256 لڑکوں اور 243 لڑکیوں کے مراکز شامل ہیں۔ امتحانات میں 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کریں گے جبکہ تمام ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ نے 19 حب سینٹرز بھی قائم کیے ہیں جہاں سے امتحانی پرچے سخت سیکیورٹی کے تحت امتحانی مراکز تک پہنچائے جائیں گے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائسز اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل اور ویجیلنس ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں اور دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں۔ بورڈ نے کے الیکٹرک کو امتحانی اوقات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی بھی تحریری درخواست دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں