شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی، جس سے شہری بے حال ہو گئے, شہر کا درجہ حرارت آج 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہے گا جبکہ آسمان صاف رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 25.7 اور گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی و جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کی توقع ہے۔
