کراچی میں موسم آج بھی گرم رہے گا، درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہننے کا امکان

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں