ہمیشہ مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے پاکستان کو مضبوط کیا، ہم چاہتے ہیں حکومت اور پارلیمنٹ چلے، شرجیل میمن

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کے پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کو مضبوط کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی، ہم نہیں چاہتے کے پارلیمنٹ ختم ہو اور ملک نئے الیکشن کی طرف جائے ہم حکومت اور پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں انہوں نے عظمیٰ بخاری کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے بنیادی نکات کا مطالعہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مؤقف واضح ہے کہ چولستان کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں، یہ سات کروڑ عوام کی معیشت کا مسئلہ ہے، سیاست کا نہیں۔ پیپلز پارٹی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی.

اپنا تبصرہ لکھیں