امریکہ اہم تجارتی پارٹنر ہے، ٹیرف کے حوالے سے وزیرِاعظم کو تجاویز دیں گے، منظورِی کے بعد اعلیٰ سطح وفد واشنگٹن جائے گا، وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بینچ مارکس مکمل کر لیے ہیں اور یہ پروگرام ہماری معاشی ضرورت ہے۔ مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے ادارہ جاتی نظام بنایا جا رہا ہے جبکہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ رواں مالی سال میں ٹیکس ریونیو میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا اور نئے ٹیکس فائلرز سے 105 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ ترسیلات زر کو 36 ارب ڈالرز تک پہنچانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔ امریکا کے ساتھ ٹیرف امور پر وزیرِاعظم کی ہدایت پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد واشنگٹن روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں