بیرسٹر سیف اپنے صوبے کی سیکیورٹی پر توجہ دیں، کے پی میں رات کے وقت پولیس باہر نہیں نکل سکتی، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے، کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف بلاول بھٹو پر تنقید کر رہے ہیں میں ان کو کہنا چاہتا ہوں آپ پہلے اپنے صوبے پر توجہ دیں کے پی میں امن و امان کی صورت حال سب کے سامنے ہے، آپ کے اپنے وزیر اعلی رات کو اپنے علاقے میں نہیں نکل سکتے، کے پی میں پولیس رات کو باہر نہیں نکل سکتی، آپ بیان بازی کے بجائے صوبے پر توجہ دیں

اپنا تبصرہ لکھیں