سندھ حکومت کراچی کو کچی آبادی میں تبدیل کرنے کا انتظام کررہی ہے،بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 ءمیں ترامیم کے ذریعے شہر کے بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن حملہ کیا گیا سیف الدین ایڈووکیٹ, اپوزیشن لیڈر، سٹی کونسل

سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما جماعت اسلامی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو کچی آبادی میں تبدیل کرنے کا انتظام کررہی ہے
روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 ءمیں ترامیم کے ذریعے شہر کے بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن حملہ کیا ہے،
یہ ترا میم کراچی کو ایک بدترین شہر میں تبدیل کردیں گی
کراچی کی 50فیصد سے زائد آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہے، جہاں کوئی نظام درست کام نہیں کر رہا، لیکن ان آبادیوں کو بہترکرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق ان کی پلاننگ اور شہری سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے کراچی کے باقاعدہ پلاننگ کے تحت آباد علاقوں کو بھی کچی آبادی میں تبدیل کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں