کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب سڑک پر سائن بورڈ گر گیا، موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، ایک زخمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب ایک سائن بورڈ اچانک سڑک پر گرنے سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 30 سالہ عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی ہونے والے 55 سالہ عامر آفریدی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او شریف آباد کے مطابق متاثرہ افراد لیاری ایکسپریس وے انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں