اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ٹریلر اور گاڑی کی ٹکر کے بعد خاتون نے ٹریلر کے ڈرائیور پر فائرنگ کر دی۔ ڈرائیور ٹریلر سے باہر نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ واقعہ عیسیٰ نگری کٹ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں افراد کے خلاف ایک ہی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
