پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی صدر ہوں گے

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اے سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ محسن نقوی کی صدارت کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، جو کرکٹ کے عالمی فورم پر پاکستان کی اہمیت کو مزید مستحکم کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں