روزنامہ جنگ کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے مقرر کر دی۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.15 روپے سستی کی گئی، جبکہ کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 71.06 سے کم ہو کر 62.47 روپے ہو گئی۔ صنعتی شعبے میں بجلی 7.69 روپے سستی ہونے کے بعد 40.51 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی، جبکہ زرعی شعبے کے لیے قیمت 41.76 سے کم ہو کر 34.58 روپے کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ 2,393 ارب روپے کے گردشی قرضے کے خاتمے کا بندوبست کر لیا گیا ہے، جو آئندہ پانچ سال میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کو راضی کرنا ایک مشکل چیلنج تھا، تاہم معاشی استحکام کے لیے آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے بھرپور تعاون کیا۔
