وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے کمی کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے حکومت نے دن رات محنت کی اور آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد یہ ممکن ہوا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی استحکام کے لیے سخت فیصلے کیے گئے، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعت، تجارت اور زراعت میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
