وزیرِ اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بُخاری نے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب نہ کبھی کسی کا حق چھینتا ہے اور نہ ہی اپنے حق کو کسی کو ہڑپ کرنے دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے رہنماؤں کو پہلے آپس میں طے کرنا چاہیے کہ پانی کس کا ہے، کیونکہ پنجاب ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا آیا ہے۔ عظمیٰ بُخاری نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے، صدرِ پاکستان سے سوالات کریں اور میڈیا پر گھر کی لڑائیاں نہ لڑیں۔
