نوبل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کے دعوے کو مسترد کر دیا

جیو نیوز کے مطابق نوبل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام کی نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا، جس سے اس بین الاقوامی اعزاز کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے ناروے کے ایک موقر اخبار میں شائع مضمون میں کہا کہ نامزدگی کے اعلان سے قبل اس کی تشہیر کرکے ناروے میں مقیم پاکستانی ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ انسٹیٹیوٹ نے ناروے کی سینٹر پارٹی کی جانب سے اس نامزدگی کو سیاسی مقاصد کے تحت اختیار کردہ حکمت عملی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں