کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ٹویوٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 17 سالہ محرم ولد صالح محمد جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
