ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کے صدر آصف زرداری کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور اُمید کی جا رہی ہے کہ انہیں چند دنوں میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ کورونا کی احتیاطی تدابیر کے تحت ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ صدر زرداری کا علاج ایک نجی اسپتال میں جاری ہے اور نواب شاہ سے کراچی منتقلی کا فیصلہ ان کے علاج کے لیے مناسب ثابت ہوا ہے۔ خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس میں بھی بہتری کے اشارے مل رہے ہیں
