روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
