روزنامہ جنگ کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر فلیٹ کی بالکونی گرنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں میاں بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
