چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز تشکیل پا چکا تھا اور آج اس کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث ملک میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ بوہری کمیونٹی اور ایمل ولی خان آج عید منا رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں عید 31 مارچ کو متوقع ہے۔
