کراچی میں نئے ٹریفک قوانین نافذ, موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ، چین کور, ریئر ویو مررز, ہیڈ لائٹ، ہیزرڈ لائٹ, اور انڈیکیٹرز لازمی قرار

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی اور سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ، چین کور، ریئر ویو مررز اور لین ڈسپلن لازمی قرار دے دیا گیا، جبکہ گاڑیوں میں جی پی ایس، ڈیش کیم اور ریئر ویو کیمرے نصب کرنا ضروری ہوگا۔ چنگچی رکشوں پر مرحلہ وار پابندی عائد کرتے ہوئے پانچ بڑی شاہراہوں پر ان کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا۔ خلاف ورزی دہرانے پر اضافی 2,500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن، اسپیڈ اور لین مانیٹرنگ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں