مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، عید کی شاپنگ کے لیے جا رہے تھے

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر رات گئے تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں عید کی خریداری کے لیے جانے والا میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی کمسن بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 62 سالہ عبدالستار اور 50 سالہ آمنہ کا تعلق بلدیہ ٹاؤن سے تھا۔ ڈرائیور حسام کو اسپتال سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ رواں ماہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، اس سے قبل 26 مارچ کو شاہراہ فیصل اور 24 مارچ کو ملیر ہالٹ کے قریب بھی ایسے ہی واقعات پیش آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں