نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 78 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام رہی، عبداللہ شفیق 36، عثمان خان 39 جبکہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بولنگ میں محمد عرفان خان نے 3 جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔ نیوزی لینڈ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو 1-4 سے شکست دے چکا ہے۔
