اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور رکشے میں سوار 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے، جبکہ ڈمپر الٹنے سے متعدد گاڑیاں متاثر ہوئیں اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اور چیف ٹریفک آفیسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک نظام میں بہتری کی ہدایت جاری کی اور حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔
