پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان طے شدہ معاہدے کی تکمیل ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا، جس کے باعث پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کی موجودگی میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔
