پیپلز پارٹی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی، سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا، وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چولستان کینال منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالاباغ ڈیم جیسی متنازع صورتحال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، اور سندھ حکومت اس منصوبے کی ایکنک اور سی سی آئی میں سخت مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کے ہماری طاقت یہ ہے کے ہمارے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی, مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کے اقدامات اور ارسا کی رپورٹ پر بھی اعتراض اٹھایا، جبکہ سندھ اسمبلی میں چولستان کینال کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں