سالوں پرانا مسئلہ حل ہوگیا۔۔ گلبرگ ٹاؤن شہریوں کے دل جیت رہا ہے ۔۔ شاہراہ پاکستان پر واٹر پمپ فلائی اوور کے نیچے سے بالخصوص مغرب کے بعد سڑک عبور کرنا ایک امتحان تھا ۔۔ گندگی کے ڈھیر ، کچرا اور اندھیرا۔۔۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے خواتین ، طالبات اور بزرگوں کی مشکل کو اپنا مسئلہ سمجھا ۔۔ پل کے نیچے صفائی کروائی، پیور بلاکس لگائے ، لائٹس اور کیٹ آئیز نصب کیں ، رنگ و روغن کیا اور چند دنوں میں خوبصورت راستہ بنا کر شہریوں کو عید کا تحفہ دیا ہے ۔ یقیناً اختیارات سے بڑھ کر کام کی اس بہترین مثال کوئی نہیں ہوسکتی ۔
