کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب گیس لائن میں آگ لگ گئی، جس پر 9 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ کے 10 ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شدت کے باعث فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فائر آفیسر کے مطابق آگ کی نوعیت پراسرار ہے اور متاثرہ گیس لائن کی شناخت تاحال ممکن نہیں۔ شعلے اور دھوئیں کے بادل ڈیفنس فیز 8 سمیت مختلف علاقوں سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
