میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1002 تک پہنچ گئی، جبکہ 2400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ سب سے زیادہ تباہی منڈالے میں ہوئی، جہاں 694 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں و پل زمین بوس ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں کئی بلند عمارتیں گر گئیں۔ پاکستانی سفارتخانے میانمار اور تھائی لینڈ میں ہائی الرٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ وزارت خارجہ نے شہریوں کی مدد کے لیے ہنگامی نمبرز جاری کر دیے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
