اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور ركشے میں سوار 4 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور ركشے میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،

ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں زد میں آئیں۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک 15 سال کی لڑکی شامل ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشے کے اوپر گرگیا

اپنا تبصرہ لکھیں