وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ یہ کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، جس پر نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا۔ حکومت نے کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں پر اس کمی کے اطلاق کی سفارش کی ہے۔ مجوزہ کمی کا نفاذ اپریل تا جون 2025ء کے لیے ہوگا، جس دوران حکومت فی یونٹ 1.71 روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔
