رمضان المبارک کے آخری جمعہ، جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، خاص طور پر کراچی میں حساس مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو تمام اہم مقامات کی مکمل سوئپنگ اور کلیئرنس یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
