راشن بانٹنا خاموشی سے کیے جانے والا کام ہے، لوگوں کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں، میئر کراچی کا گورنر کو مشورہ

مرتضیٰ وہاب اور کامران ٹیسوری کے درمیان لفظی گولہ باری جاری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ راشن کی تقسیم ایک باوقار عمل ہے، جسے خاموشی سے انجام دینا چاہیے تاکہ مستحق افراد کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری بیانات دینے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کامران ٹیسوری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص انہیں اختیارات دلوانے کا یقین دلا رہا تھا، وہ خود اب اختیارات مانگ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں