ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ واردات کے دوران ملزمان نے ایک نوجوان سے عید کے ملبوسات اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے نوجوان محفوظ رہا۔ اسی دوران ایک نامعلوم شہری نے جوابی فائرنگ کی، جس میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت 30 سالہ نزاکت علی کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کے علاقے ویندر شامیانی لاکڑا لیاری کا رہائشی تھا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
