آئندہ 10 سال میں مصنوعی ذہانت ڈاکٹرز اور اساتذہ کی جگہ لے گی، بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دہائی میں مصنوعی ذہانت طب اور تعلیم کے شعبوں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ کی جگہ لے لے گی۔ ان کے مطابق، اے آئی ٹیکنالوجی اتنی ترقی کر جائے گی کہ بیشتر شعبوں میں انسانی وسائل کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال انسانی ماہرین ناگزیر ہیں، مگر مستقبل میں مصنوعی ذہانت ان کے کردار کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کے قابل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں