میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے ساحلی شہر غردقہ کے قریب بحیرہ احمر میں ایک سیاحتی آبدوز حادثے کا شکار ہوگئی،
جس کے نتیجے میں 6 غیر ملکی سیاح جاں بحق ہوگئے،
جبکہ 39 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ مصر میں روسی سفارت خانے کے مطابق آبدوز میں موجود
تمام 45 مسافر روسی شہری تھے،جن میں بچے بھی شامل تھے۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا
اور حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
غردقہ، جو قاہرہ سے 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے،
مصر کے معروف سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔