آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں1 روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی

جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان کو بجلی ٹیرف میں فی یونٹ 1 روپے کمی کی منظوری دے دی، جس سے تمام صارفین کو ریلیف ملے گا۔ یہ رعایت کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے دی جائے گی۔ حکومت بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج کی تیاری میں مصروف ہے، جس کا اعلان آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہوگا۔ اس فیصلے سے صارفین پر مجموعی طور پر 100 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، جبکہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 500 روپے کی کمی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں