آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے، پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت کو استحکام ملتا ہے، لیکن حقیقی ترقی خود انحصاری سے ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیرِ اعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو قرضوں کی زنجیروں سے نکال کر خود مختاری اور وقار کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لیے بطور خادم اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں