کراچی میں چاند رات تک معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر کوئی چالان نہیں ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 مارچ سے چاند رات تک کراچی میں معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر کوئی چالان نہیں ہوگا۔ اس دوران ٹریفک پولیس کسی گاڑی یا موٹرسائیکل کو لفٹ نہیں کرے گی، جبکہ عملہ نگرانی کے لیے اسٹینڈ بائی پر موجود رہے گا۔ آل صدر الائنس آف مارکیٹ کے صدر فہیم نوری کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عید تک کسی گاڑی کو کسی بھی مقام سے لفٹ نہیں کیا جائے گا۔ تاجر برادری نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں سے پارکنگ کے اصولوں کی پابندی کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں