کراچی کے علاقہ نیا ناظم آباد میں افسوس ناک واقعہ

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پیر کے روز ملیر ہالٹ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کا نومولود بچہ جان کی بازی ہار گئے۔ رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 221 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سے 65 اموات ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ہوئیں۔ شہری حلقوں کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے لیے مخصوص اوقات مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں