قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی ٹی20 سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 16 مارچ کو ڈیبیو کیا لیکن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، دوسرے میچ میں بھی یہی صورتحال رہی، تاہم تیسرے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔ چوتھے میچ میں وہ صرف ایک رن بنا سکے جبکہ پانچویں اور آخری میچ میں دوبارہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی20 سیریز میں بطور پاکستانی اوپنر سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔
