پاکستان پانچواں ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا سیریز 1-4 سے نیوزی لینڈ جیت گیا

نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز تک محدود رہی، جہاں نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز ٹم سیفرٹ نے 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 97 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 10 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پاکستان کے صفیان مقیم نے واحد باؤلر کے طور پر وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں، جن میں شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں