میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب لندن میں تین ماہ کا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ آئندہ چند روز میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، جس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وہ PSL کے علاوہ مئی میں بنگلہ دیش سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔ ان کی میڈیکل رپورٹس مثبت قرار دی گئی ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ نے ان کے کیریئر کے تحفظ کے پیش نظر جلد بازی سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔
