میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگئی، جو 15 لاکھ بیلز سے گھٹ کر محض 4 لاکھ 50 ہزار بیلز رہ گئی ہے۔ اس کمی کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری اور زراعت شدید بحران کا شکار ہیں، جبکہ درآمدات پر سالانہ 3 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیاری ہائبرڈ بیج کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ کپاس میں خودکفالت کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب اور سندھ کے 700 ایکڑ پر بی ٹی کاٹن 2085 کی کاشت کی جائے گی۔ ماہرین نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
